زیرو ٹیلج ڈرل کے فوائد اور نقصانات

فوائد

1.کم خرچ
2.وقت پر آسانی سے کاشت
3،بیج کھاد بکھیرنا نہی پڑتا
4.بارش سے کرنڈ نہی ہوتی
5.مارچ اپریل میں بارشوں اور آندھی سے گندم نہی گرتی
6.پیدوار میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ،
7.جو کسان ٹھیکے پر زیادہ رقبہ لیتے ہیں،ان کے لیے زیادہ موزوں ہے،

نقصانات

1۔ایک پانی زیادہ دینا پڑتا ہے
2.ایک بوری یوریا زیادہ دینی پڑتی ہے
3.گندم کی کٹائی کے بعد پانی لگا کر زمین اکھاڑنی پڑتی ہے
4.اگر سلفر،آرگینکس چاول کی فصل میں استعمال نہ کریں تو دھان پر بلاسٹ زیادہ آتا ہے
5…اس طریقے سے بار بار گندم کاشت کرنے سے آہستہ آہستہ زمین گرم اور کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے ،

زمین کو گرمی اور کمزور ہونے سے بچانے کے طریقے

1.گندم کی کٹائی کے بعد دوبار پانی لگا کر زمین میں ہل چلانا
2..دھان کی فصل لگانے سے ساتھ دن پہلے پانی کھڑا رکھیں،پھر کدو کریں
3.سلفر،زنک،اور آرگینکس میٹر اور پوٹاش استعمال کریں،
4.بعد گندم جنتر کاشت کرنے سے کمزوری ہوتی ہی نہی،،،

ماسٹر فلک شیر جلال پور بھٹیاں ضلع حافظ آباد
03016881467
03456881467

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *