1.کچھ ایسے علاقے بھی ہیں،جن میں پہلا پانی لگانا وبال جان بن جاتا ہے،،،زمین
خشک ہونے کا نام ہی نہی لیتی.اور گندم شدید متاثر ہو جاتی ہے،،
2.. پودے کو ہوا،خوراک اور پانی اور روشنی کی ضرورت ہوتی ہے ،،،پانی دینے پر جڑوں کے اردگرد چکنی مٹی سے مسام بند ہو جاتے ہیں،خوراک پودے کی بند ہو جاتی ہے،،،
3.. ویسے بھی گندم بارانی فصل ہوتی ہے،،اسے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی ،،،
4..کچھ علاقوں میں یہ کیچڑ کی حالت فصل کی 80 دن کی عمر تک رہتی ہے،،
5..اس حالت میں زمین میں موجود خوراک اس وقت ہی ملتی ہے،جب زمین خشک ہو گی،،،
6…اچھی دھوپ اس صورتحال سے جلد بچا سکتی ہے،،
7..لہذا گندم کی فصل کو نقصان سے بچانے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کر سکتے ہیں ،،، اس میں آپ اپنا بھی مشورہ شامل کریں ،،،
8..ایسے رقبوں پر ڈی اے پی نہ یوز کر یں،،نائٹروفاس یا زور آور،،اور جپسم استعمال کریں ،،زیرو ڈرل سے نہ کاشت کریں،،چھوٹے کیارے بنائیں تاکہ کم پانی لگے
9.. چیزل ہل بھی چلایا جائے
10۔فصلوں کی باقیات زمین میں مکس کرتے رہیں،،،
11—وقتی طور پر سلفیورک ایسڈ فلڈ کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔۔۔
12::ایسے رقبوں پر کھیلیوں کی کاشت بھی بہتر رزلٹ دیتی ہے۔۔۔
1.. یوریا میں سلفر مکس کر کے چھٹہ سات دن کے وقفے سے کرتے رہیں،،،
2.کسی بھی کمپنی کا امائنو ایسڈ سپرے کرتے رہیں،،(ہک امائنو ایسڈ ایگفارما) جب بھی گندم پیلی ہونے لگے سپرے کر دیں فورا درست
3..دو۔ کلو یوریا
دو کلو پوٹاش
اور امپیکٹ چیلیٹڈ زنک ایگفارما 500 گرام کی سپرے کریں،،،
کلراٹھے رقبوں والے اس حالت سے ایسے ڈرے ہوئے ہوتے ہیں کہ بارش 20 دن بعد ہونی ہو تو پہلا پانی ہی نہی لگاتے ،،،
یاد رہے ایسے رقبوں کی اوسط زیادہ آتی ہے،اگر اس پر خرچ کرتے رہیں،
ان رقبوں پر پانی برداشت کرنے والے اقسام کاشت کرنی چاہیے ،،،نامعلوم ورائٹی گندم 1
پانی کے سٹریس کی وجہ سے ایسے رقبوں پر یوریا کی لاگت بڑھ جاتی ہے ،،
ایسے رقبوں پر ہیومک ایسڈ ،سلفیورک ایسڈ،سلفر استعمال کرنا چاہیے ،،،
جنتر کاشت کر کے زمین میں روٹا ویٹر کرنے سے بھی فائیدہ ہوتا ہے،،،
گوبر کی کھاد سب سے بہتر،،
کچھ اہل ثروت ایسے رقبوں پر ریتلی یا میرا مٹی ڈلوا لیتے ہیں،،،
ایسے رقبوں پر بڑے ٹریکٹر سے گہرا ہل یا چیزل ہل چلانے سے زیادہ رزلٹ آتے ہیں۔
سوات ایگرو کا آرجی وٹ+فرٹی NS سلفر استعمال کرنے سے اچھے رزلٹ ملتے ہیں۔۔۔۔۔
ماسٹر فلک شیر